Add Poetry

روز اک موڑ یہ کیوں آپ نیا کرتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 روز اک موڑ یہ کیوں آپ نیا کرتے ہیں
اس گزر گاہ پہ دیکھیں گے کیا کرتے ہیں

جانے کیسی تھی مرے ہونٹ پہ رکھی ہوئی پیاس
بس یہی سوچ کے اب رب سے دعا کرتے ہیں

آج اُترا وہ مری بات کی گہرائی میں
اب سہولت سے وہ ہر بات کہا کرتے ہیں

تُو نے آندھی کو کھُلی چھوٹ جو دے رکھی تھی
کب تلک خیر سے رکھتا وہ ڈرا کرتے ہیں

کوئی اندازہ لگائے مری مجبوری کا
تُجھ پہ کرنا تھا بھروسہ کیا کرتے ہیں

تُجھ کو دعویٰ تھا ترے فن میں تو یکتائی کا
کوزہ گر چاک سے ادھورا ہوا کرتے ہیں

اس قدر کہہ تو دیا اُس نے: چلی جا وشمہ
اس بہانے سے وہ اب مجھ سے جفا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 55
06 Nov, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets