قبولیت کا گِلہ نہیں ہے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romania قبولیت کا گِلہ نہیں ہے
کہ لب پہ کوئی دُعا نہیں ہے
عذابِ جاں کا صِلہ نہ مانگو
ابھی تمھیں تجربہ نہیں ہے
اُداس چہرے، سوال آنکھیں
یہ میرا شہر وفا نہیں ہے
یہ بستیاں جس نے راکھ کر دیں
چراغ تھا وہ، ہَوا نہیں ہے
کوئی تو لمحہ سکون کا بھی
یہ زندگی ہے، سزا نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






