مجھے پیار کا میھٹا احساس دلانے لگے ہو تم
Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham مجھے پیار کا میھٹا احساس دلانے لگے ہو تم 
 اب تو مجھ سے مجھی کو چرانے لگے ہو تم
 
 تیری چاہتوں کا چھایا ہے سُررو اِس قدر ہم پر 
 ہر طرف ہر پل ہر جگہ جگہ نظر آنے لگے ہو تم 
 
 ہماری ویران تھی یہ زندگی تیرے آنے سے پہلے
 خوشیوں کے خواب مجھے دیکھانے لگے ہو تم
 
 اب ہر پل مجھے ہوتا ہے بس تیرا ہی احساس 
 اِس قدر میری سانسوں میں سمانے لگے ہو تم 
 
 کیا اِس بات کا تجھے احساس ہے میرے ہمدم
 میرے ہر شعر میں ہر غزل میں آنے لگے ہو تم
More Love / Romantic Poetry







