‏مسلے ہوئے پھول

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

‏مسلےہوئے پھول کچلے ارماں دیکھے
تیری محفل میں ٹوٹے پیماں دیکھے

اپنی تو نظر ہٹتی نہیں ہے تجھ سے
تیری مرضی تو دیکھے یا نہ دیکھے

کفر نہیں ہے جسے عشق کہتے ہیں
بخش ہی دے جو خالق جہاں دیکھے

تقدیر نہ بھلائے رستہ ورنہ ہم نے
ستاروں کے بھٹکے کارواں دیکھے

الزام ہم پر تھا ہم ہی گنہگار ٹھہرے
لرزتےتیرے ہاتھوں میں میزاں دیکھے

Rate it:
Views: 585
25 Jun, 2013
More Love / Romantic Poetry