من سے ہے اقرار روح

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, پاکستان

تم ہو میرا پیار روح
من سے ہے اقرار روح
‏
تم ہو ساگر ، یار روح
مجھ کو لگا دو پار روح
‏
تم کشتی ، تم ہی پتوار
تم ہی کھیون ہار روح
‏
جیون تو ہے دکھ کی دھوپ
تم ہو شجر چھتنار روح
‏
میرے اور تمہارے بیچ
کوئی نہیں دیوار روح
‏
تم بندیا ، تم کاجل ہو
تم ہو روپ سنگھار روح
‏
آنکھیں ہر پل مانگے ہیں
تیرا ہی دیدار روح
‏
میرے من کے باغ میں ہے
تیری ہی مہکار روح
‏
تیری راہ میں مٹنا ہے
کچھ بھی کہے سنسار روح
‏
‏صرف تمہاری ہےوشمہ
رکھنا تم اعتبار روح

Rate it:
Views: 180
23 Dec, 2025
More Love / Romantic Poetry