یہ ہستی کا سفر لمحوں کی صورت
Poet: مظہرؔ اِقبال گوندَل By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachiیہ ہستی کا سفر لمحوں کی صورت
ہر اک سانس یہاں بس زندگی ہے
جو آنکھوں کو فقط اک پل ملی تھی
وہ یادِ رَفتگاں اک زندگی ہے
اندھیروں سے گزر کر ہم نے جانا
چراغِ دل کی لَو ہی روشنی ہے
قدم بہکے تو منزل رُوٹھ جاتی
یہ دنیا کی رَوَش اَکثر کَج رَوی ہے
کہانی جو لہو میں لکھ رہے ہیں
ہماری داستاں اک مثنوی ہے
نہ دولت نے دیا دل کو سہارا
یہ شہرت بھی فقط اک دل لگی ہے
جو چاہت وقت کی زد میں نہ ٹوٹی
وہی احساس اصل عاشقی ہے
مظہرؔ یہ بات میں نے جان لی ہے
سبھی کچھ ہی یہاں پر عارضی ہے
More Love / Romantic Poetry






