Add Poetry

میری رہِ حیات کا کچھ تو اصول ہو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

 میری رہِ حیات کا کچھ تو اصول ہو
ایسا نہ ہو کہ تیرے بن جینا فضول ہو

نفرت کی ان ہواؤں سے یارب مجھے بچا
چاہت ہی میری زندگی کا اب حصول ہو

اب ساری عمر تیری امانت ہے زندگی
جب کہہ دیا قبول مجھے تو قبول ہو

میں معتبر ہوں آپ کی بانہوں میں آگئی
یجر ق فراق اب میرے قدموں کی دھول ہو

ہر سمت ہے بہار مری اب رہگزر میں آج
خوشبو کا زندگی میں مری اب نزول ہو

موسم بہارِ عشق مری زندگی میں ہے
تم ہی تو میرے پیار کی خوشبو کے پھول ہو

اترے ہیں آسمان سے تارے زمیں پر
وشمہ مگر یہ چاند ہی میرا حصول ہو

Rate it:
Views: 191
27 Nov, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets