ہمیشہ سے اے بادل تو
ہمیں اچھا سا لگتا ہے
تیرا چھم سے برس جانا
بہت سچا سا لگتا ہے
ہمیں بادل تمھارے ہاتھ
اک پیغام دینا ہے
ہمارے دل میں جو کچھ ہے
وہ ان سے جا کے کہنا ہے
جو کچھ ہم سھ رہے ہیں
کیا ہمیں تنہا ہی سہنا ہے
جو کچھ ہم کہہ رہے ہیں
سن لیا نا ان سے کہنا ہے
وہ کیا ہے کے ہمیں اس
دلنشیں جزبے کو
لفظوں میں بیاں کرنا نہیں آتا
محبت کے حسیں خاکے میں
رنگ بھرنا نہیں آتا
اگر میرا سندییسہ
سنو بادل تم نھیں دو گے
تو میں بارش سے کہہ دوں گی
میں اپنے سارے آنسو دیکھنا
بارش کو دے دونگی