Add Poetry

وفا ہو کر، جفا ہو کر، حیا ہو کر، ادا ہو کر

Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 وفا ہو کر، جفا ہو کر، حیا ہو کر، ادا ہو کر
سمائے وہ مرے دل میں نہیں معلوم کیا ہو کر

مرا کہنا یہی ہے ، تو نہ رخصت ہو خفا ہو کر
اب آگے تیری مرضی ، جو بھی تیرا مدعا ہو ، کر

نہ وہ محفل، نہ وہ ساقی ، نہ وہ ساغر، نہ وہ بادہ
ہماری زندگی اب رہ گئی ہے بے مزا ہو کر

معاذاللہ ! یہ عالم بتوں کی خود نمائی کا
کہ جیسے چھا ہی جائیں گے خدائی پر، خدا ہو کر

بہر صورت وہ دل والوں سے دل کو چھین لیتے ہیں
مچل کر ، مسکرا کر، روٹھ کر ، تن کر، خفا ہو کر

نہ چھوڑو ساتھ میرا ہجر کی شب ڈوبتے تارو
نہ پھیرو مجھ سے یوں آنکھیں، مرے غم آشنا ہو کر

انھیں پھر کون جانچے ، کون تولے گا نگاہوں میں
اگر کانٹے رہیں گلشن میں پھولوں سے جدا ہو کر

مرے دل نے حسینوں میں مزے لوٹے محبت کے
کبھی اس پر فدا ہو کر ، کبھ اس پر فدا ہو کر

جہاں سے وہ ہمیں ہلکی سی اک آواز دیتے ہیں
وہاں ہم جا پہنچتے ہیں محبت میں ہوا ہو کر

سنبھالیں اپنے دل کو ہم کہ روئیں اپنی قسمت کو
چلے ہیں اے نصیر زار ! وہ ہم سے خفا ہو کر

Rate it:
Views: 1252
15 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets