(ویلنٹائن ڈے پر تمہارے لیے)
Poet: Maria Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbadسنو مری روح کے سکون
 مرا دل مری دھڑکن مرا چین سب کچھ 
 لے لیا ہے تم نے
 مری رگ رگ میں تیرا
 پیار رواں ہے
 میں پوری طرح تیری
 ہو گئی ہوں
 مانتی ہوں تو مرا لاحاصل ہے
 لیکن سنو ! لاحاصل کا نشہ تمام زندگی رہتا ہے
 یہ نشہ ختم نہیں ہوتا
 یہ عشق کم نہیں ہوتا
 سنو مری لاحاصل چاہت
 سنو مری لاحاصل محبت
 مرے دن رات، میری گھڑیاں
 میری سانسیں میری باتیں تجھ بن
 سب ناممکن نا ممکن نا ممکن
 تو اس طرح چھا گیا ہے مجھ پر
 جس طرح دن رات پر
 اور رات دن پر چھا جاتی ہے
 یہ جو تیری محبت ہے ناں
 یہ رب کا تحفہ ہے 
 تیری محبت کا مری زیست کا حصہ ہے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 