چلو پھر ہم سبھی مل کر
Poet: zee By: Muhammad Zubair, Multanچلو سوچیں 
 چلو ہم مل کے سب سوچیں 
 بھلا وہ کون سی شے ہے؟
 جوانسان کو کسی انسان کے پہلومیں بٹھا تی ہے
 انہیں نزدیک لا تی ہے، انہیں اپنا بنا تی ہے
 دلوں کو نرم کرتی ہے، وہا ں کلیا ںکھلا تی ہے 
 یہ با رش ہے، محبت کی 
 تعلق کی ، رفاقت کی 
 توجہ کی، عنا یت کی 
 جو ذہنو ںپر برستی ہے، جو صحن دل میں ہوتی ہے 
 محبت منتشر لو گو ں کو ما لا میں پروتی ہے 
 یہی وہ آب زم زم ہے جس کی خیر و برکت سے 
 ہما رے دل صفا ہو تے ہیں نفر ت سے ، کد ورت سے
 چلو پھر ہم سبھی مل کر 
 خدا کی اس زمین پر یہ محبت عام کر جا ئیں 
 کہ مرنا تو مقدر ہے ، مگر مرنے سے پہلے کو ئی ، ڈھنگ کا کام کر جا ئیں   
 سعا دت اس بھلا ئی کی ، ہم اپنے نا م کر جا ئیں
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 