Add Poetry

ہمیشہ سے حائل جدائی تھی لیکن

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

ہمیشہ سے حائل جدائی تھی لیکن
یہ کیسی تری دلربائی تھی لیکن

زمیں پر بھی کوئی نہیں میرا اپنا
فلک سے تہی دست آئی تھی لیکن

تو رہتا ہے خوابوں میں آنے سے قاصر
یہ محفل تو میں نے سجائی تھی لیکن

میں نکلی تھی گھر سے وفاؤں کی خاطر
تری وادیوں سے رہائی تھی لیکن

یہ وشمہ ہی تیری نظر میں نہ آئی
تری ہر طرف ہی خدائی تھی لیکن

Rate it:
Views: 281
28 Jun, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets