Add Poetry

یہ دل کا درد ہے تو خریدار کیا کریں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

یہ دل کا درد ہے تو خریدار کیا کریں
اس مفلسی میں ہم سرِ بازار کیا کریں

اب کم نصیب دل یہ مرا چاہتا ہے کیا
"خود سے سوال کرتے ہیں ہر بار کیا کریں

چاروں طرف سے صورتِ جاناں ہے جلوہ گر
دل صاف ہے تو صاحبِ کردار کیا کریں

طبل و عَلم ہے پاس نہ ان کا ہے مال و زر
اب اپنے اختلاف میں سردار کیا کریں

صیّاد کر رہا ہے پرندوں کا پھر شکار
بلبل کی باغ میں یہاں چہکار کیا کریں

وہ تو کہیں ہیں اور مگر دل کے آس پاس
رہتی ہے کوئی چیز تو دلدار کیا کریں

اہلِ وفا کا نام بھی بدنام کر دیا
اس کے سوا یہ اور بھی بیکار کیا کریں

یوں مدّعی حسد سے نہ دے داد تو نہ دے
وشمہ غزل کے ہو گئے اشعار کیا کریں

Rate it:
Views: 382
25 Jan, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets