Add Poetry

Poetries by khalid Roomi

ہے جنوں میں مجھ کو ہر دم یہی ایک کام کرنا  ہے جنوں میں مجھ کو ہر دم یہی ایک کام کرنا
ترے سنگ آستاں پہ یہ جبین شوق دھرنا
جو نہیں وفا پرستی تو اسے وہ کیا کہیں گے
ہے متاع شوق میری، سر راہ ان پہ مرنا
رخ عاشقی کی زینت ہے تری گلی کی مٹی
ہے طریق اہل الفت اسی طرح سے سنورنا
مرا حال غم جہاں میں نہ کسی سے چھپ سکے گا
مرا کام ہجر میں ہے شب و روز آہ بھرنا
کوئی غم گسار پایا نہ کسی نے دی تسلی
تری راہ تکتے تکتے پڑا جان سے گزرنا
ترے غم زدوں کی کیسی ہے عجیب تر یہ عادت
رتے ذکر پر مچلنا، ترے نام پر نکھرنا
یہی رمز عاشقی ہے، یہی عین بندگی ہے
جو خلش ہے بےخودی کی، ہے اسی میں جینا مرنا
مجھے اہل زر نے دی ہیں یہاں دھمکیاں بھی لیکن
میں تری گلی کا سائل، مجھے کیا کسی سے ڈرنا
یہ جو سر بکف ہیں پھرتے، انھیں تم نہ سہل جانو
یہی لوگ جانتے ہیں ، یہاں ڈوب کر ابھرنا
یہی آرزو ہے دل کی، ہو نصیب مجھ کو ساقی !
کسی دن غبار بن کے ترے شہر میں بکھرنا
عجب آدمی ہے رومی بھی بقاع آب و گل میں
ہے جہاں میں جس کا شیوہ سر عام بات کرنا
Khalid Roomi
وفا ہو کر، جفا ہو کر، حیا ہو کر، ادا ہو کر  وفا ہو کر، جفا ہو کر، حیا ہو کر، ادا ہو کر
سمائے وہ مرے دل میں نہیں معلوم کیا ہو کر
مرا کہنا یہی ہے ، تو نہ رخصت ہو خفا ہو کر
اب آگے تیری مرضی ، جو بھی تیرا مدعا ہو ، کر
نہ وہ محفل، نہ وہ ساقی ، نہ وہ ساغر، نہ وہ بادہ
ہماری زندگی اب رہ گئی ہے بے مزا ہو کر
معاذاللہ ! یہ عالم بتوں کی خود نمائی کا
کہ جیسے چھا ہی جائیں گے خدائی پر، خدا ہو کر
بہر صورت وہ دل والوں سے دل کو چھین لیتے ہیں
مچل کر ، مسکرا کر، روٹھ کر ، تن کر، خفا ہو کر
نہ چھوڑو ساتھ میرا ہجر کی شب ڈوبتے تارو
نہ پھیرو مجھ سے یوں آنکھیں، مرے غم آشنا ہو کر
انھیں پھر کون جانچے ، کون تولے گا نگاہوں میں
اگر کانٹے رہیں گلشن میں پھولوں سے جدا ہو کر
مرے دل نے حسینوں میں مزے لوٹے محبت کے
کبھی اس پر فدا ہو کر ، کبھ اس پر فدا ہو کر
جہاں سے وہ ہمیں ہلکی سی اک آواز دیتے ہیں
وہاں ہم جا پہنچتے ہیں محبت میں ہوا ہو کر
سنبھالیں اپنے دل کو ہم کہ روئیں اپنی قسمت کو
چلے ہیں اے نصیر زار ! وہ ہم سے خفا ہو کر
Khalid Roomi
ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا  ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا
ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا
نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا
زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا
کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا
مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا
وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا
دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا
ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے
اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا
میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں
بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ، تھکانا دل کا
وہ بھی پانے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے
“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “
خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے
زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا
بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں
آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں
آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا
حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا
لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی
اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا
ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا
Khalid Roomi
Famous Poets
View More Poets