ؐمحسن حیات و جان کی تصویر بن گیا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارکمحسن حیات و جان کی تصویر بن گیا
پیروں کی جیسے میری وہ زنجیر بن گیا
مجھ کو کو عطائے شعر و سخن کیا ہوا جناب
قرطاس میرے خواب کی تعبیر بن گیا
تنہائیوں کی قید مین جب بھی لکھی غزل
اک درد بیکراں میری تقدیر بن گیا
رنج و الم کشیدے جو مین نے حیات کے
ایسا لگا کہ حلقی ہی تعزیر بن گیا
لڑکی ہے ایک وشمہ ہے کمزرو اس لیے
ہر کوئی میرے سامنے شبیر بن گیا
More Love / Romantic Poetry






