Add Poetry

آ پسی معاملہ ھے سلجھائیں تو اچھا

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

آ پسی معاملہ ھے سلجھائیں تو اچھا۔
باھمی جو رنجش ھے مٹائیں تو اچھا۔

ایک سی ضد پر ہیں دونوں اڑے ہوے۔
انا پرستی چھوڑ ایک ہو جائیں تو اچھا۔

کیون نفرتوں کے بیج بوئیں درمیان؟
محبتوں کے باہم گل کھلائیں تو اچھا۔

کیوں منہ بگاڑیں ایک دوسرے کو دیکھ؟
باہمی محبت سے پیش آئیں تو اچھا۔

کب تک رہیں دور یار الگ الگ ؟
موت سے بیشتر مل جائین تو اچھا۔

آئو ہاتھ بٹائیں ساتھ میں مل کر۔
پھر سے ایک ہو جائیں تو اچھا۔

Rate it:
Views: 553
17 Jun, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets