آ کے دل کو جلا اور
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreآ کے دل کو جلا اور
مرے مقدر کو جگا اور
درد آنکھوں سے سنا اور
غم اشاروں سے بتا اور
لوٹ کر پھر آنے کی
تو ریت ہی نبھا اور
یہ انوکھا ملن ہوگا
ہنس ہنس کے رلا اور
یہ دوریاں مٹ جائیںگی
یہ کہ کے بنا اور
نئے ستم کا لگے پتہ
آ کچھ تو دکھا اور
میں آنکھیں بند کر لونگا
اس طور ہی آ اور
ابھی کچھ دم باقی ہے
بس تھوڑی سی سزا اور
میں نے غزل کی تمام
بس اتنی یا بتا اور
More Love / Romantic Poetry






