آؤ پیار کریں
کوئی اقرار کریں
کیسا شرمانا
کیسا گھبرانا
تیری پلکوں کی چھاؤں میں
ان پیاری ہواؤ ں میں
زندگی گلزار کریں
آؤ پیار کریں
یہ پیار کا موسم
اقرار کا موسم
کب سے منتظر ہے
تیرے اظہار کا موسم
بس ہو رہی ہے بے چینی بہت
میں ہورہی ہوں دیوانی بہت
زندگی بہار کریں
آؤ پیار کریں
سب رنجشیں بھلا دیں
زندگی جنت بنا لیں
خواہشیں جوان ہیں
وقت بھی مہربان ہے
دل کو کیوں سوگوار کریں
آؤ پیار کریں