آئو یہ لمحہ تھوڑا حسیں بنا لیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

آئو یہ لمحہ تھوڑا حسیں بنا لیں
تجھے اپنے دل میں زرہ بٹھا لیں

کھلے ہوئے گلوں کو توڑ لیں
آئو گرے ہوے پھول اٹھا لیں

کھل اٹھی ہیں کلیاں چمن کی
آئو تھوڑا ہم بھی مسکرا لیں

سن لو حال دل تم ہم سے آج
آئو کچھ دیر تمھیں اپنا بنا لیں

نہیں گزرے گی یہ زندگی تم بن
آئو تھوڑا ہم آج فریب کھا لیں

Rate it:
Views: 699
06 Jan, 2014