Add Poetry

آتشِ قلب

Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabad

زَبانِ شوق کو نغمہِ کبریائی دیں
مُنصفِ دور کو قانونِ مصطفائی دیں

تپشِ الفاظ سے گرمائیے!بزمِ سماع
آتشِ قلب! سرِ دَہر روشنائی دیں

محورِ نفس ہو فقط! طہارتِ ایماں
نوعِ انسان کو تمغہِ پارسائی دیں

کِتابِ نور کو بنائیں رہیں ڈھالِ صدر
اپنے احباب کو تدریسِ آشنائی دیں

آؤ ہم دارِ محمد کا لِبادہ اوڑھیں
سپاہِ حشر وہاں سرنگوں دکھائی دیں

فطرتِ آتشِِ دوزخ ہے! خاک! گوہر
آتشِ قلب کے شُعلے تو پزیرائی دیں

Rate it:
Views: 341
17 Jan, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets