Add Poetry

آج تو کھُلُ کے ملاقات ذرا ہونے دو

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

آج تو کھُلُ کے ملاقات ذرا ہونے دو
جو نہ کہہ پاۓ وہی بات ذرا ہونے دو

ابر برسے تو فضا اور نکھر جاتی ہے
کھلُ کے اشکوں کی یہ برسات ذرا ہونے دو

آ زمائش ہے اگر تجھ کو ہماری مقصوُد
تلخ کچھ اور بھی حالات ذرا ہونے دو

یہ حقیقت ہے نہیں خواب ، یقیں کیسے ہو ؟
کچھ طویل اور یہ لمحات ذرا ہونے دو

دردِ دِل کیا ہے یہ خود ناصح سمجھ جاۓ گا
عِشق میں اُس کو بھی شہ مات ذرا ہونے دو

دِن کے ہنگامے بھُلا دیتے ہیں سب اندیشے
درد جاگ اٹھیں گے سب رات ذرا ہونے دو

جاگ اٹھیں گی مرے دل کی امنگیں ساری
کم مرے دل سے یہ صدمات ذرا ہونے دو

کیا غلط ہے کیا صحیح صاف نظر آئے گا
سرد یہ گرمئی جذبات ذرا ہونے دو

Rate it:
Views: 1526
18 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets