آج بھی مجھے خود سے نہیں

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

آج بھی مجھے خود سے نہیں
صرف تجھ سے پیار ہے

آج بھی مجھے اپنا نہیں
صرف تیرا خیال ہے

آج بھی مجھے خوشیوں کی نہیں
صرف تیری چاہ ہے

آج بھی مجھے فلک میں نہیں
صرف چاند سے تیرا خمار ہے

آج بھی مجھے معلوم نہیں
صرف تجھ سے کتنا پیار ہے

آج بھی مجھے احساس نہیں
صرف تیرے آنے کا مجھے کتنا انتظار ہے

آج بھی مجھے اپنا نہیں
صرف تیرا نمبر یاد ہے

آج بھی میری دعاؤں میں میرا نہیں
صرف تیرا نام ہے

Rate it:
Views: 554
09 Jul, 2011