آج تو پیار محبت اک فسانہ لگتا ہے
سچی محبت پانے میں زمانہ لگتا ہے
پہلے تو الفت کہ انداز ہی نرالے تھے
اب چاہت کا انداز جداگانہ لگتا ہے
عشق کی خاطر لوگ جان لٹادیتےتھے
دور حاضر کی محبت تو دل کابہلانالگتا ہے
دنیا میں اب سچا پیار ملتا ہی کہاں ہے
یہ جسے مل جائے اسے ہرپل سہانا لگتا ہے
تیری باتوں میں کتنی حقیقت ہوتی ہےاصغر
مگرپھربھی تو دنیاوالوں کودیوانہ لگتا ہے