آج تو پیار محبت اک فسانہ لگتا ہے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamآج تو پیار محبت اک فسانہ لگتا ہے
سچی محبت پانے میں زمانہ لگتا ہے
پہلے تو الفت کے انداز ہی نرالے تھے
اب محبت کا انداز جداگانہ لگتا ہے
عشق کی خاطر لوگ جان لٹا دیتے تھے
دور حاضر کی محبت تو دل کا بہلانا لگتا ہے
دنیا میں اب سچا پیارا ملتا ہی کہاں ہے
یہ جسے مل جائے اسے ہر پل سہانا لگتا ہے
تیری باتوں میں کتنی حقیقت ہوتی ہے اصغر
مگر پھر بھی تو لوگوں کو دیوانہ لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry






