آج دل اتنا اداس کیوں ہے

Poet: پلک محروم By: PALAK-MAHROOM, india, gopalganj

آج دل اتنا اداس کیوں ہے
نہ جانے مجھے اتنا پیاس کیوں ہے

ہر طرف اٹھ رہی ہے نظر حسرت سے
میری آنکھوں کو یہ تلاش کیوں ہے

اجڑی اجڑی سی ہے ہر شے آج پھر
میرے دل کو یہ احساس کیوں ہے

تیری حسرت نے لو لی ہے سکون
تیرے امید سے دل ہتاش کیوں ہے

جن سے بستا تھا امیدوں کا وجود
انہیں سے آج دل نراش کیوں ہے

Rate it:
Views: 421
16 Jun, 2015