آج پھر دل میں تیری یاد کا بسیرا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

آج پھر لبوں پہ تیرا نام آکے ٹھہرا ہے
آج پھر دل میں تیری یاد کا بسیرا ہے

آج پھر زمین دل پہ تیری یاد کا پہرہ ہے
آج پھر لبوں پہ تیرا نام آ کے ٹھہرا ہے

آج پھر دل کو تیری یاد بہت آئی ہے
آج پھر آنکھوں میں نمی کا بسرا ہے

آج پھر وحشتوں کا راج روح پہ طاری ہوا
آج پھر اداسیوں نے مجھ کو آن گھیرا ہے

آج پھر دیدار حسن کا خمار دل سے اترا ہے
آج پھر ہجر کی تنہائی نے جھنجھوڑا ہے

آج پھر لبوں پہ تیرا نام آکے ٹھہرا ہے
آج پھر دل میں تیری یاد کا بسیرا ہے

Rate it:
Views: 767
12 Apr, 2010