آج پھر وہیں سے آغاز کیا ہے
Poet: شفق By: Shafaq, Lahoreرک گئے تھے جہاں قدم
آج پھر وہیں سے آغاز کیا ہے
نہ جانے کیوں آج پھر خود کو
تیرے لیے بس تیار کیا ہے
سوچا تھا دیکھ کر تجھ کو راستہ بدل لیں گے
پر آج دیکھا جو تجھے تو چھوڑ کر سب راستے
تیرے گھر کا رخ کیا ہے
لگا دیے تھے دل پر تالے تیری بے وفائی نے
مسکراہٹ پر تیری سب بھول کر
دل کو ہر قفل سے آزاد کیا ہے
More Love / Romantic Poetry






