آج پھر یاد آیا تیرا ساتھ جاناں

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

اشکوں کی ہوئی پھر برسات جاناں
آج پھر یاد آیا تیرا ساتھ جاناں

وہ محبت کے دن وہ شرارتیں
چُھپ کے آنکھوں پے رکھنا ہاتھ جاناں

ساری ساری شب یوہی گزار دیتے
جب بھی ہوتی تھی چاندنی رات جاناں

بھُلا دیئے میں نے جینے کے طریقے سبھی
فقط بھُولا نہ آخری ملاقات جاناں

کوئی خوشی کہاں راس آتی ہے مجھے
ترے بعد بے رونق عید و شابرات جاناں

ذکر تیرا میں ضرور کرتا ہوں محفل میں
جب کبھی محبت ہے ہوتی ہے بات جاناں

جب کرنے لگے رو کے درد نیلام اپنے
بہتوں سے پائی میں نے داد جاناں

روتے ہوئے کو پل بھر میں ہنسا دینا
یہ وہ ہی جانتی تھی کمالات جاناں

سانسیں رُکنے کو جب تھی میری نہال
زندگی نے کی لاکھوں شکایات جاناں
 

Rate it:
Views: 488
12 Jul, 2013