Add Poetry

آج پھر یادوں نے آگھیرا مجھے

Poet: Afzal chohan By: Afzal chohan, muzaffargarh

آج پھر یادوں نے آگھیرا مجھے
پھر خیال آہی گیا تیرا مجھے

بھر دیئے موسم نے گل میں رنگ کیا
ہر طرف تیرا لگے چہرہ مجھے

جب درودیوار چپ چپ سے لگیں
کاٹنے لگتا ہے گھر میرا مجھے

پہلے روگی اور پھر جوگی بنا
کتنا مہنگا پڑ گیا پھیرا مجھے

میں ہوا تھا عشق میں خود ہی اسیر
دل نے تو روکا تھا بہتیرا مجھے

Rate it:
Views: 411
10 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets