آج کا دن تسلسل سے کٹتا نہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Romania

آج کا دن تسلسل سے کٹتا نہیں
جیسے اک ٹوٹے کھلونے کی مانند
ہر طرف بکھری ہوئی ہوں
میری خواہش ہے کہ وہ آ کر
سمیٹ لے مجھے
آج کا دن کس طرح کٹتا نہیں
اک مدت بعد اک تصویر پائی ہے میں نے
دھوپ چھاؤں صحراؤں کی خاک چھانی
اسکے عکس کی تصویر پائی ہے میں نے
اپنے آنچل کے رنگوں سے اک ایسی تصویر بنائی ہے میں نے

Rate it:
Views: 450
20 Aug, 2013
More Love / Romantic Poetry