آج ہم سے خفا کیوں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMآج ہم سے خفا کیوں میرے حضور ہو
کوئی شکایت ہے یا عادت سے مجبور ہو
میرے خیالوں میں تم میرے پاس ہوتے ہو
مگر حقیقت میں مجھ سے بہت دور ہو
تمہارے پیار میں ہم تو ہوئے رسوا
میرے پیار کی بدولت تم مشہور ہو
اب تم سے مراسم نہ سہی تو کیا
پھر بھی میرے دل کا تم سرور ہو
سنا ہے پچھتا رہے ہو مجھے کھو کر
اب اصغر کی طرح رہتے بڑے رنجور ہو
More Love / Romantic Poetry







