آخرہمیں بھی دل جیتنےکاکمال آہی گیا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

آخرہمیں بھی دل جیتنے کا کمال آہی گیا
ان کےحسن پہ میرےپیار کاجمال آہی گیا

آج بڑے دنوں بعد انہیں میراخیال آ ہی گیا
نصرت سےمیرےچہرےپہ جلال آہی گیا

میرا دل جب خوشی سےجھومنےلگا
مجھے ایسا لگاکے لمحہءوصال آہی گیا

اشکوں کی کچھ ایسی رم جھم ہوئی
ان کاخیال آتے ہی دل میں ابال آہی گیا

رقیبوں کی باتوں کا ان پہ ہوا یہ اثر
ان کےدل کےآہینے میں بال آ ہی گیا

 

Rate it:
Views: 464
08 Feb, 2013