Add Poetry

آدھی رات کا پورا چاند

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

رت جگوں کا میرا ساتھی
میری طرح تنہائیوں کا مسافر
جاگتا ہے رات بھر
امنگیں جگاتا ہے چاہتوں کی
کبھی اس منڈیر تو کبھی اُس پار
روشنی بکھیرتا ہے میرا ساتھی
میرے محبوب کے آنگن میں
پر وقار انداز سےٹہلتا ہے
چھپا کے درد اپنا
دوسروں کا درد بانٹتا ہے
سب اپنی اپنی ہانپ کے سو گئے
اور جاگ رہا ہے میرا ساتھی
رات گزرتی جارہی ہے
اور جاگ رہا ہے
آدھی رات کا پورا چاند

Rate it:
Views: 583
31 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets