پیار میں اجنبیت کے قائل نہیں جاناں یاد رکھنا
ھم پیار میں سب فرق مٹا دیتے ھیں یاد رکھنا
دوستی میں بے رخی کی گنجائش نہیں رکھتے
بے رخی سے بہتر ھے الوداع کہنا یاد رکھنا
محبت کوئی کھیل نہیں ایک حقیقت ھے دوست
اور ھم مخلص لیکن خودار بہت ھیں یاد رکھنا
پیار جنون کی طرح کرنے کو پیار کہتے ھیں
اور جنون کبھی کم نہیں ھوتا یہ بات یاد رکھنا
یہ دوستی بھی محبت کا حصہ ھے میری جان
صرف دوستی کو محبت نہیں کہتے یاد رکھنا
پیار میں زخم ملیں یا پھول سب سے پیار ھمکو
اور پیار بٹ جائے یہ برداشت نہیں یاد رکھنا
جوھمارا جنوں اچھا لگے تو پیار کو قائم رکھنا
کہ ھمیں بھی تم سے پیار بہت یہ بات یاد رکھنا
ھمارے جنون کو تم نے اپنے پیار سے پالا ھے
یہ جنون تمہارا اور میرا پیار ھے جاناں یاد رکھنا
دل میں بسا کے دھڑکن بنا کے چاھا ھے تمہیں
اور تم نے بھی تو ھمیں چاھا تھا یہ یاد رکھنا