آس پاس
Poet: Asad By: Asad, mpkخواب نہیں کوئی حقیقت سا احساس ہوتے ہو
 جب بھی میرے قریب تم آس پاس ہوتے ہو
 
 کبھی تو برستے ہو تم ساون کی گھٹا جیسے
 اور کبھی شدت غم سی کڑی پیاس ہوتے ہو
 
 محسوس کرتا ھے دل تجھے چارو اطراف اپنے
 یعنی تم احساس بن کر میرے آس پاس ہوتے ہو
 
 کبھی کبھار مہربان بن چھا جاتے ہو دل پر
 اور کبھی بڑے بے رحم بے قیاس ہوتے ہو
 
 اسد دنگ رہ جاتے ہیں ھم تیرے وجود سے
 آہ !!! کس طرح تم غبار بن اپنے آس پاس ہوتے ہو
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 