آس کے دشت میں آخر وہ مجھے چھوڑ گیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

یاد بس یاد ہی پیکر میں مرے چھوڑ گیا
آس کے دشت میں آخر وہ مجھے چھوڑ گیا

کوئی پیغام مرے لب پہ لرزنے کے لیے
دل مرا توڑ کے وہ میرے لیے چھوڑ گیا

مجھ کو تنہائی کی وادی میں ہے چھوڑا تنہا
اس نے سوچا بھی نہیں ہے کہ کسے چھوڑ گیا

Rate it:
Views: 361
23 Feb, 2016