آنسو

Poet: Hafeez ur rehman By: hafeez ur rehman, Peshawar

 نہ رُکتے ہیں نہ تھمتے ہیں
یہ آنسو ہیں کہ بہتے ہیں

ابراُٹھتے ہیں جانے کس سمندر سے
تواتر سے برستے ہیں

جو پلکوں پہ اِنھیں روکوں
طلاطم یہ مچاتے ہیں

کُہر بن کر یہ چھاتے ہیں
یوں گرتے دل کے اندر ہیں

احمر روکنا چاہوں جُو ان کو
کہاں رکتے ہیں آنسو بہہ نکلتے ہیں

Rate it:
Views: 459
10 Dec, 2015