آنکھ بن جاتی ھے ساون کی گھٹا شام کے بعد
مجھ سے ھو جاتا ھے ھر کوئی خفا شام کے بعد
جاند جب رو کر ستاروں سے گلے ملتا ھے
اک اجب رنگ کی ھوتی ھے فضا شام کے بعد
ھم نے تنھائی سے پوچھا ملو گی کب تک
اس نے بے چینی سے فوری کہا شام کے بعد
لوٹ آتی ھے میری شب کی عبادت خالی
جانے کس عرش پر رھتا ھے خدا شام کے بعد
مار دیتا ھے بچھڑ جانے کا دھرا احساس
کاش نہ ھو کوئی کسی سے جدا شام کے بعد