Add Poetry

آنکھ میں اجڑے گھرانے تو نہیں رکھ سکتی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

آنکھ میں اجڑے گھرانے تو نہیں رکھ سکتی
میں یہاں خواب پُرانے تو نہیں رکھ سکتی

درد بیٹھا ہے ترا قلب میں اپنا بن کر
اس طرح اور خزانے تو نہیں رکھ سکتی

خود ہی اڑ جائیں گے اب یاد کے بادل بن کر
آنسوؤں کو میں سرہانے تو نہیں رکھ سکتی

وہ بصیرت کی ذرا آنکھ سے دیکھے اک دن
زندگی اُس کے بہانے تو نہیں رکھ سکتی

میں نے اس عشق کی تاریخ بدل کر رکھ دی
اور اب تیرے زمانے تو نہیں رکھ سکتی

جان لیوا ہے ترا ذکر مری جاں وشمہ
درد کے اور فسانے تو نہیں رکھ سکتی

Rate it:
Views: 2267
18 Apr, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets