آنکھ کا ایسا تیر تو نے مارا جاناں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

اپنی آنکھ کا تیر جو تو نے مارا جاناں
اس سے گھائل ہو گیادل ہمارا جاناں

ہمارےدل کی بھی شامت آئی تھی
جو تیری آنکھ کی زد میں آگیابیچارہ جاناں

پہلی ہی نظر میں دل جلا کر رکھ دیا
تمہاری آنکھیں ہیں ٰیاکوئی شرارہ جاناں

تیری آنکھوں میں کچھ ایسا ڈوبا ہوں
اب مجھے ملتا نہیں ہےکنارہ جاناں

تیری نشیلی آنکھوں میں اصغرایساکھویا
پھروہ کسی کو نظرنہ آیا دوبارہ جاناں

Rate it:
Views: 1357
11 Nov, 2015