آنکھوں سے اتر کر دل میں سما گیا ہے کوئی

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

آنکھوں سے اتر کر دل میں سما گیا ہے کوئی
اپنی ادائیں ہمیں دیکھلا گیا ہے کوئی

ہو گئے ہیں اس کے دیوانے ہم
اندھیری زندگی میں شمع جلا گیا ہے کوئی

اسکے لبوں سے پھول جھڑتے ہیں
پیار کا گیت گنگنا گیا ہے کوئی

نازکی اس کے لبوں کی کیا کہیے
اک خوشبو ہر سو بکھرا گیا ہے کوئی

Rate it:
Views: 506
09 Jan, 2012