آنکھوں کو کسی کا انتظار رہتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

آنکھوں کو کسی کا انتظار رہتا ہے
اب دل پہ بھی نا کوئی اختیار رہتا ہے

جنون کےعالم میں اسےپکارتا رہتا ہوں
ان دنوں مجھ سےروٹھا جو یار رہتا ہے

کاش وہ ہم خزاں نصیبوں کو یاد کرے
جسےہرگھڑی یاد کرتا دل فگار رہتا ہے

جب ٹوٹ کرآتی ہےمجھ کو تیری یاد
میرےاداس چہرےپہ نکھاررہتا ہے

توجانتا ہے وہ تجھے ملنےنا آئےگا
کیوں اس سےملنےکا امیدواررہتاہے

Rate it:
Views: 392
28 Sep, 2011