Add Poetry

آنکھوں کی اپنی حد ، دل گھر جدا بناتی ہے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

آنکھوں کی اپنی حد ، دل گھر جدا بناتی ہے
پھر سانسوں کی گھُٹن کیوں صدا بناتی ہے

یوں تو ہم کبھی سلجھنے کے قابل نہ رہے
دیکھیں کب فضیلت کی یہ مہانتا آتی ہے

خود سے بچھڑے تو تسکین کہاں آئی
اک تیری ہی سوچ بہت خفا کرتی ہے

حسرتوں کی کبھی موت نہیں ہوتی کیوں
لیکن دل لگی کبھی بڑی خطا کرتی ہے

قضاؤں کے قرض بھی اتار چکے ہیں
مگر جزا کی ادھار کب وفا کرتی ہے

میری مرضی نے ایک ماہتاب دیکھا
تیری بندگی روز نیا خدا بناتی ہے

میرے غم کا گذار کوئی نہیں تھا سنتوشؔ
یہ حقیر دنیا تو بے ساختہ چلتی ہے

 

Rate it:
Views: 329
08 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets