آؤ کچھ اس طرح سے ہم ساری رنجشیں بھلا دیں
ساری نفرتیں ساری کدورتیں کہیں دبا دیں
کہ جیسے انجانی راہوں پہ ہم آج ہی ملے ہوں
نہ تم کوئی فریاد کرو نہ ہماری طرف سے گلے ہوں
بس مہکتی بہار کھلتی کلیاں چہکتے پرندے ہوں
زندگی کی یہ نعمتیں تا حیات ہوں
ہم اور تم ہوں اور محبت لازوال ہو
آؤ کچھ اس طرح سے ہم ساری رنجشیں بھلا دیں