Add Poetry

آپ مسکرائے ہیں

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

یک بہ یک کِھلی بہار، آپ مسکرائے ہیں
دل کو آگیا قرار، آپ مسکرائے ہیں

زندگی مہک اُٹھی، خامشی چہک اُٹھی
دل میں بج اُٹھا ستار، آپ مسکرائے ہیں

تیرگی بکھر گئی، روشنی سے بھر گئی
رات جو تھی سوگوار، آپ مسکرائے ہیں

تھی خزاں گئی کدھر؟ آج شاخ شاخ پر
گُل قطار درقطار، آپ مسکرائے ہیں

رُک گیا وہیں سمے، پنچھیوں کے پر تھمے
تھم گئی ہوا میں ڈار، آپ مسکرائے ہیں

وحشت والم گئے، دور سارے غم گئے
ہنس دی چشمِ اشک بار، آپ مسکرائے

ہوکے آپ کے دیار، آئی بادِ مشک بار
کہہ رہی ہے بار بار، آپ مسکرائے ہیں

دل پہ کیا ہو اختیار، ہے خمار ہی خمار
آپ جو ہیں میرا پیار، آپ مسکرائے ہیں
 

Rate it:
Views: 385
14 Jul, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets