آپ کا ہی خیال لگتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم تو جو بھی خیال لکھتے ہیں
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

میرے خامے سے جو پھسلتا ہے
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

جو تخّیل میں آتا جاتا ہے
سوئے جذبات کو جگاتا ہے

اک تسلسل سے لفظوں کا تانا
جو دل و ذہن میں ابھرتا ہے
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

جو بھی قصہ ہے جو کہانی ہے
لفظوں میں جس قدر روانی ہے

کیا پوشیدہ ہے کیا نہانی ہے
کیا حقیقت ہے کیا کہانی ہے

اس میں جو عکس بھی جھلکتا ہے
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

میں تو ناآشنائے علم و فن
نہ ادب کا بیاں نہ طرز سخن

میں کہاں اور کہاں یہ حسن ظن
میرے خامے سے جو پھسلتا ہے
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

کبھی آتا ہے کبھی جاتا ہے
میری آنکھوں میں سما جاتا ہے

رنگ و آہنگ کا حسیں پیکر
میرے ہاتھوں کی انگلیوں سے جو

کورے اوراق پہ بکھرتا ہے
آپ کا ہی خیال لگتا ہے

Rate it:
Views: 642
03 Jun, 2009