شیطان لوگوں سے الله کی پناہ چاہتا ہوں
الله کے نیک بندوں کو اپنے ہمراہ چاہتا ہوں
اس کے سوا اور کچھ نہیں چاہئیے مجھے
آپ کی محبت بھری اک نگاہ چاہتا ہوں
تمہارے حسن نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
اپنے اشعار سے تیرے حسن کی کرنا ثناہ چاہتا ہوں
نا تنہائی میں چین نا محفلوں میں سکون
تم سےاپنے مرض کی دوا چاہتا ہوں
خدا کے لیے اصغر کی محبت پہ یقیں کر لو
قسم سے میں تمہیں بےپناہ چاہتا ہوں