Add Poetry

آپ کہہ دیں تو بھول جائے کبھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

چلو اب یوں بھی آزمائے کبھی
آپ کہہ دیں تو بھول جائے کبھی

جسم مردہ ہوا تو یہ جانا
چین مر کر بھی ہم نہ پائے کبھی

کوئی صورت کبھی نہ دیکھ سکیں
زخم آنکھوں کو اب لگائے کبھی

اب تو آنکھیں بھی وا نہیں کرتی
ہاتھ پہلے بھی کب ملائے کبھی

اپنی دنیا کا تم بھرم رکھنا
اپنی دنیا سے ہم تو جائے کبھی

وشمہ مندر نما سے اس دل میں
بت بناتے ہیں پھر گرائے کبھی

Rate it:
Views: 984
04 Jan, 2019
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets