آپ ہیں کہ فاصلوں میں رہتے ہیں
Poet: محمود الحسن By: محمود الحسن, Lahoreآپ ہیں کہ فاصلوں میں رہتے ہیں
ہم ہیں کہ فرق کا یارا ہی نہیں
عمر بس دوریوں میں گزری ہے
آپ کوقرب تو گوارا ہی نہیں
راستےتھے راستوں کے درمیاں
آپ نےوہاں قدم اتارا ہی نہیں
آرزو میں چھپ گیا تھا سارا جہاں
چاہتوں کا اب کوئی کنارا ہی نہیں
منزلوں کو چھوڑ کر پہنچے وہاں
جس جگہ آس کا سہارا ہی نہیں
تہہ میں تھے جستجو کے ژرف کی
پیش اب اور کوئی اشارہ ہی نہیں
دن گزارا درد کے ویرانوں میں
شام ہوئی آپ نے پکارا ہی نہیں
More General Poetry






