آہ
Poet: Asman By: Asman Tariq, lahoreعشق جب یک طرفہ تھا
حسرتیں جب ناکام تھیں
دل میں عجب کسک سی تھی
خواب سہانے آتے تھے
جگراتے میں بھی ہنساتے تھے
ہاں۔۔۔عشق جب یک طرفہ تھا
تجھے دیکھنے کی آرزو
کچھ کہنے کی جستجو
کھوئے کھوئے جذبات میرے
گھٹے گٹھے سے ارمان میرے
ہائے۔۔۔عشق جب یک طرفہ تھا
پھر کہہ دیا جو دل میں تھا
وہ سن کے بات کو پلٹ گئے
ہار نہ مانی دل نے میرے
پر اقرار من میں سمٹ گئے
اف۔۔۔عشق جب یک طرفہ تھا
آہ۔۔۔عشق جب یک طرفہ تھا
More Love / Romantic Poetry






